نوٹ بندی پر اپنی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج
دادر اناج منڈی پہنچے۔ راہل نے اس دوران یہاں لوگوں سے بات کی اور نوٹ بندی
کو لے کر مودی حکومت پر شدید حملہ بولا۔ راہل نے سوال اٹھایا کہ بینکوں کی
لائنوں میں کوئی بھی امیر آدمی کیوں نظر نہیں آتا؟ کس طرح چوروں تک کروڑوں
روپیہ پہنچ رہا ہے؟
راہل گاندھی نے پوچھا کہ کیا آپ کو ایک بھی امیر آدمی لائن میں لگا ہوا
دکھائی دے رہا ہے؟ لائن میں صرف غریب لوگ ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر
اعظم مودی کیش لیس معیشت چاہتے ہیں لیکن انہوں نے پورے ملک کو کیش لیس بنا
دیا ہے۔ کسی کے پاس کیش نہیں ہے، پورا ملک رو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ملک کو
لائن میں کھڑا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کو مودی جی نے ملک کے غریبوں سے جنگ شروع کر دی
ہے، چوروں نے اپنا سارا پیسہ تبدیل کر دیا
ہے، لیکن آپ نے لوگوں کو لائنوں
میں کھڑا کر دیا ہے۔ غریب لائنوں میں کھڑے ہیں اور جو بھی چور 50-100 کروڑ
روپے نکالنا چاہتا ہے وہ بینک کے پیچھے سے پیسے نکال رہا ہے۔ لوگ خوش نہیں
ہیں۔ جب کیش لیس دنیا آئے گی تو کسان کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ 5٪ رقم
براہ راست بڑے صنعت کاروں کی جیب میں چلی جائے گی۔ کانگریس نائب صدر نے کہا کہ 8 لاکھ کروڑ روپے ہندوستان کے سب سے صنعت کاروں
نے بینکوں سے لیا ہوا ہے اور وہ پیسہ بینکوں کو نہیں لوٹایا جا رہا ہے۔ اس
وجہ سے یہ بینک کسی کو قرض نہیں دے پا رہے۔ بینکوں کو بچانے کے لئے آپ کو
لائنوں میں لگایا گیا ہے۔ راہل نے مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا، جیسے
بادشاہ ہوتا ہے، جو صرف بولنا چاہتا ہے، ویسے ہی ہمارے وزیر اعظم ہیں، وہ
بس بولنا چاہتے ہیں۔ یہ 50 دن میں ٹھیک نہیں ہو گا، اس کا نقصان ہندوستان
کو سالوں کے لئے بھگتنا پڑے گا۔